ایک جانب 55 بھارتی فوجی اور دوسری جانب ایک پاکستانی افسر
یہ ستمبر 1965 کی جنگ کا پہلا ہفتہ تھا۔ ایک طرف 55 انڈین فوجی جدید ہتھیاروں سے لیس کھڑے تھے اور دوسری طرف ایک پاکستانی فوجی پائلٹ، جس کے پاس صرف اپنی وردی اور ہاتھ میں پکڑی چھڑی تھی۔ یہ پاکستانی افسر غلطی سے دشمن کی ایک چوکی پر اتر گئے تھے اور سوچ رہے