نامور کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کرگئے، فن کا ایک خوبصورت باب بند ہوگیا

لاہور: پاکستان کے مشہور کامیڈین و اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

وہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔جاوید کوڈو نے کئی دہائیوں تک فلم، اسٹیج اور ٹی وی پر اپنی بے مثال اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ ان کا منفرد انداز اور چھوٹا قد اُن کی پہچان بن گیا تھا۔

مرحوم تین بیٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ فنکار برادری اور مداحوں نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Leave a Reply