ندال کا انکشاف: اونیجا وہ نہیں تھی جو لگتی تھی!”

ایک امریکی خاتون، اونیجا رابنسن، جو پاکستان میں اپنے آن لائن دوست سے ملنے آئی تھیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اونیجا نے گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی کا سفر کیا تھا تاکہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈ، 19 سالہ ندال احمد میمن، سے ملاقات کر سکے جو گارڈن ایسٹ کا رہائشی ہے۔

رابنسن نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اور ندال کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، تاہم پاکستان پہنچنے پر ندال اور اس کے خاندان نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ ویزہ ختم ہونے کے بعد بھی اونیجا کچھ عرصہ کراچی میں مقیم رہیں اور ایک پریس کانفرنس کے ذریعے شہرت حاصل کی، جہاں انہوں نے حیران کن دعوے کیے۔اب ندال احمد میمن نے ایک انٹرویو میں خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان واقعی جذباتی تعلق تھا اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

ندال کے مطابق، اونیجا نے اپنی مرضی سے پاکستان کا سفر کیا، لیکن جب وہ حقیقت میں سامنے آئیں تو ان کی شکل تصاویر سے مختلف تھی، جس وجہ سے رابطہ محدود کر دیا گیا۔ندال نے کہا کہ ان کی ملاقات کال سینٹر میں کام کے دوران ہوئی تھی، جب وہ امریکہ میں کالز کرتے تھے۔ اونیجا نے کراچی میں تین ماہ ہوٹل میں قیام کیا اور ندال کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے خاتون کو دھوکہ دیا۔ندال کا کہنا ہے کہ میڈیا نے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

ان کے مطابق، دونوں کا رشتہ عام جوڑوں کی طرح تھا جس میں وقتاً فوقتاً مسائل آتے رہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ دونوں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فی الحال اونیجا رابنسن امریکہ کے شہر نیو یارک میں مقیم ہیں۔ انہیں رواں سال فروری میں پاکستان سے ملک بدر کیا گیا تھا۔—

Leave a Reply