بشریٰ بی بی کے بیٹے کی خفیہ شادی—کون سی بڑی شخصیات شریک ہوئیں؟”

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی شادی، معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکتپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے صاحبزادے، موسیٰ مانیکا، ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔ذرائع کے مطابق یہ تقریب لاہور کے بیدیاں روڈ پر واقع خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں خاندان کے قریبی افراد اور چند منتخب مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا اور سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا – ماضی کی جھلک

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر، خاور مانیکا، ایک سرکاری افسر تھے جن کا تعلق ایک ممتاز سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کی اور بشریٰ بی بی کی شادی 28 سال جاری رہی اور 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔بشریٰ بی بی کا نام 2018 میں خبروں میں اس وقت آیا جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ایک مزار پر ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی سے روحانی رہنمائی حاصل کی، اور بعض دعووں کے مطابق ان کی کامیابی بشریٰ بی بی کی پیش گوئی سے جڑی ہوئی تھی۔

قانونی معاملات اور موجودہ صورتحال

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی ان دنوں مختلف قانونی مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں اور عدالتی کارروائی کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Leave a Reply