پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید، جو طویل عرصے سے روپوش تھے، بالآخر منظر عام پر آگئے۔ انہوں نے نشتر ہال، پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو آئندہ احتجاجی تحریک کے لیے متحرک رہنے کی تلقین کی۔تفصیلات کے مطابق، مراد سعید نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فراموش نہیں کرے گی، اور نہ ہی ان کارکنوں کو بھولے گی جو اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ایک افسوسناک رویہ ہے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیمی طور پر ایک بار پھر فعال ہوں اور تحریک کے لیے تیار رہیں۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی حامی شریک ہوئے اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔