گوجرخان پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر شہری کو زہریلی چیز کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث تھی۔ خاتون کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمہ کا مجرمانہ ریکارڈ پشاور،
راولپنڈی اور وزیرآباد میں موجود ہے جہاں وہ مختلف وارداتوں میں مطلوب رہی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اگست 2024 میں اس نے گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی چیز کھلا کر جان سے مار دیا اور بعد ازاں نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئی تھی۔واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے جدید تحقیقاتی طریقوں اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خاتون کو گرفتار کر لیا۔