یونیورسٹی ہوسٹل میں انوکھا واقعہ! سوٹ کیس سے نکلی گرل فرینڈ

بھارتی طالبعلم نے گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر ہوسٹل میں لانے کی کوشش کی، پکڑا گین

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں دلچسپ مگر حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالبعلم نے اپنی گرل فرینڈ کو بوائز ہاسٹل میں چھپ کر لانے کے لیے سوٹ کیس کا سہارا لیا۔ تاہم اس انوکھی کوشش کو سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز کو اس وقت شک ہوا جب ایک بڑا سوٹ کیس لے کر ایک طالبعلم ہوسٹل میں داخل ہو رہا تھا اور اس دوران بیگ سے کچھ آوازیں سنائی دیں۔ جب بیگ کی تلاشی لی گئی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ اس کے اندر ایک لڑکی کو دوہری ہو کر بیٹھے ہوئے پایا گیا۔یہ منظر دیکھ کر سیکیورٹی اسٹاف بھی پریشان ہو گیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سوٹ کیس سے باہر نکل رہی ہے۔

واقعے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طالبعلم کی “شرارتی حرکت” تھی، جسے سنجیدگی سے نہ لیا جائے

۔ تاہم واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ اسے مذاق کے طور پر لے رہے ہیں جبکہ کچھ نے اسے سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply