رتہ ٹبہ، ضلع وہاڑی — آج ایک اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ رتہ ٹبہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے،
طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔حادثے کی جگہ آئل ڈپو کے قریب تھی، جہاں طیارہ گرا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اگر طیارہ آئل ڈپو پر گر جاتا تو صورتحال نہایت سنگین ہو سکتی تھی۔مقامی افراد کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔