دبئی میں مقیم مریم وٹو کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق انکشاف

دبئی میں مقیم مریم وٹو نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان اور اپنی بہن بشریٰ بی بی کے رشتے کے آغاز کے حوالے سے کچھ نئی باتیں شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق 2022 سے ہے اور وہ اس وقت بھی پارٹی کی رکن تھیں جب عمران خان ان کے بہنوئی نہیں بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ان کی شمولیت پر تنقید غیر ضروری ہے کیونکہ وہ پہلے ہی سے پارٹی کا حصہ رہی ہیں اور اس کے لیے محنت بھی کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر انہیں کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔مریم وٹو نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کے بارے میں کالے جادو یا تعویزات سے متعلق پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان کے مطابق، بشریٰ بی بی ایک دین دار، علم و قرآن سے وابستہ خاتون ہیں اور انہی خوبیوں کی وجہ سے وہ عمران خان کی قریبی مشیر ہیں۔شادی کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے، مریم وٹو نے کہا کہ وہ عمران خان کی نجی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرتیں، لیکن ایک موقع پر جب انہوں نے ٹی وی پر عمران خان کو دیکھا تو وہ بہت پریشان نظر آئے۔ اسی وجہ سے انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی۔ بعد میں عمران خان نے انہیں ایک ای میل میں لکھا: “شکریہ! آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔”

Leave a Reply