بھوت کا تھپڑ اور خالی ہوتا گھر” — سوہا علی خان کا لرزہ خیز انکشاف

بھارتی اداکارہ سوہا علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کا ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جو سننے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

اپنی نئی ہارر فلم چھوری 2 کی پروموشن کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھتی ہیں تو انہوں نے ایک حقیقی قصہ سنایا۔سوہا علی خان نے بتایا کہ ان کے خاندان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو خوفزدہ کر دیا۔ ان کے بقول، وہ ایک گھر میں رہائش پذیر تھے جسے “پیلی کھوٹی” کہا جاتا تھا، اور وہاں کچھ عجیب و غریب چیزیں ہونے لگیں۔

ان کے مطابق، گھر میں موجود ان کی ایک بزرگ رشتہ دار کو اچانک کسی ان دیکھی طاقت نے تھپڑ مارا، جس کے بعد گھر کا ماحول انتہائی خوفناک ہوگیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد ان کا پورا خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ وہ خود اس واقعے کی گواہ ہیں، اس لیے مافوق الفطرت چیزوں پر یقین نہ کرنا مشکل ہے۔سوہا کی فلم چھوری 2، جو کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم چھوری کا سیکوئل ہے، اس وقت پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔

Leave a Reply