لندن: ایک خاتون نے ریڈٹ پر ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ 22 سال بعد اسے پتا چلا کہ اس کا شوہر دراصل اس کی ماں کے ساتھ خفیہ تعلقات میں تھا —
اور یہ تعلق اس وقت سے قائم تھا جب اس کا شوہر صرف 18 سال کا تھا۔تقریباً 40 سالہ اس خاتون نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے دوستی 15 سال کی عمر میں ہوئی، اور محض 17 سال کی عمر میں وہ حاملہ ہو گئی۔ حالات کے تحت وہ دونوں اس کے والدین کے ساتھ رہنے لگے، اور ایک سال بعد شادی بھی ہو گئی۔ والدین کے مشورے پر وہ اپنے دادا دادی کے پرانے گھر منتقل ہو گئے۔ ان کی زندگی بظاہر خوشگوار تھی، چار بچے بھی پیدا ہوئے اور سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا۔لیکن ایک دن، جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سفر سے
واپس لوٹی، تو اس نے ایک ایسا منظر دیکھا جو اس کی دنیا ہی بدل گیا۔ اس نے اپنے شوہر کو اپنی ماں کے ساتھ بستر پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ حیرت انگیز طور پر، ماں کو شرمندگی کے بجائے غصہ آیا اور وہ فوراً گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ بعد میں شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 22 سال سے اس کی ماں کے ساتھ تعلقات میں تھا۔یہ انکشاف خاتون کے لیے شدید صدمے کا باعث بنا۔
اس کے ذہن میں یہ سوال بھی اٹھا کہ کہیں اس کے چھوٹے بہن بھائی اس کے شوہر کے بچے تو نہیں؟ اس نے یہ ساری حقیقت اپنے والد کو بتائی اور ایک خاندانی تقریب میں سب کے سامنے ظاہر کر دی۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی، اور اس کا والد بھی اس کی ماں سے الگ ہو گیا۔حیران کن طور پر، اب اس کی ماں اسے ہی قصوروار ٹھہرا رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ اس نے اس کی زندگی برباد کر دی۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر حیرت اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔