سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں اہم پیش رفت، 19 اپریل کو فردِ جرم عائد ہونے کا امکان
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں تین کیسز میں ملزمان پر 19 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی، جبکہ دیگر 10 کیسز کے چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ